نامعلوم ملزموں نے 2بچے اغوا کرلئے

نامعلوم ملزموں نے  2بچے اغوا کرلئے

ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس نے ملتان میں بچوں کے اغوا کے دو مختلف واقعات کے حوالے سے نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمات درج کر لئے ۔۔۔

مخدوم رشید پولیس کو ساجد منیر نے بتایا کہ ان کا 15سالہ بیٹا فرحان، جو نویں کلاس میں پڑھتا ہے ، گھر سے باہر گیا اور واپس نہیں آیا۔ شاہ شمس پولیس کو منور بلال نے بتایا کہ 12 سالہ صائم مبین، جو مدرسے گیا تھا، واپس نہیں آیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں