زکریا یونیورسٹی کا آرائشی منصوبہ مکمل
40لاکھ سے زائد مالیت کی ایس ایم ڈی ، ساؤنڈ سسٹم نصب، کانفرنسز، سیمینارز، تعلیمی وہم نصابی سرگرمیاں مزید بہتر ہونگی ، یونیورسٹی کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگیا مرکزی مقام پر گلوب بھی نصب، گیٹ کی دیواروں کی ازسرنو تعمیر، جدید آرکیٹیکچر سے مزین ، زرعی گیٹ کی دیواریں بھی جدید انداز میں تعمیر کردی گئیں ،صفدر گنگاہ
ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی میں تزئین وآرائش کا پراجیکٹ مکمل ،جناح آڈیٹوریم میں40 لاکھ سے زائد کی ایس ایم ڈی اور ساؤنڈ سسٹم بھی نصب تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی میں انفراسٹرکچر کی بہتری اور جدید سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں اہم ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ہو گئی ہے ۔یونیورسٹی نے تین مختلف بینکوں سے 80 لاکھ روپے کے خصوصی تعاون سے کیمپس کی تزئین و آرائش کے کئی منصوبے مکمل کیے ہیں ترقیاتی کاموں میں 40 لاکھ روپے کی لاگت سے جناح آڈیٹوریم میں جدید ترین ایس ایم ڈی 4K سکرین نصب کی گئی، جس کے ساتھ ایک ہائی کوالٹی ساؤنڈ سسٹم بھی لگایا گیا ہے تاکہ کانفرنسز، سیمینارز، تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے ۔
اس کے علاوہ یونیورسٹی کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہوئے ایک بڑا گلوب بھی مرکزی مقام پر نصب کیا گیا ہے جو ادارے کی عالمی تعلیمی شناخت کی علامت ہے مرکزی گیٹ کی دیواروں کی ازسرنو تعمیر نہایت جدید آرکیٹیکچر کے ساتھ ‘‘اسٹیٹ آف دی آرٹ’’ انداز میں کی گئی ہے جبکہ زرعی گیٹ (ایگر گیٹ) کی دیواریں بھی نئے معیار کے مطابق تعمیر کر دی گئی ہیں، جس سے آنے والے مہمانوں اور طلبہ کو خوبصورت اور خوشگوار ماحول میسر آئے گا بینکوں سے فنڈز کی دستیابی خزانہ دار صفدر خان لنگاہ کی وجہ سے ہوئی ان کاکہنا تھا کہ زکریا یونیورسٹی کی ترقی اور عالمی معیار کی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ہمیں خوشی ہے کہ مالی وسائل کے مؤثر استعمال اور بینکوں کے تعاون سے جدید منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن ہو پائی آئندہ بھی مزید ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رہے گا تاکہ طلبہ و اساتذہ کے لئے بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ یہ تمام اقدامات یونیورسٹی کی خوبصورتی اور فعالیت میں اہم کردار ادا کریں گے اور مستقبل قریب میں مزید منصوبوں پر بھی عملدرآمد کیا جائے گا۔