کم عمر بچے سے مزدوری پر دکاندار کیخلاف مقدمہ درج

کم عمر بچے سے مزدوری پر  دکاندار کیخلاف مقدمہ درج

ملتان (کرائم رپورٹر)لوہاری گیٹ پولیس نے کم عمر بچے سے مشقت کروانے کے الزام میں ایک دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔۔

۔ پولیس کے مطابق رانا رضوان نے اطلاع دی کہ ملزم رانا فاروق کم عمر بچے زوہیب سے غیرقانونی طور پر مزدوری کروا رہا تھا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچے سے کام لینے کی تصدیق کی، جس پر ملزم کے خلاف چائلڈ لیبر قوانین کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں