میلسی:پیر معصوم شاہؒ عرس میں روایتی کبڈی مقابلہ
میلسی (نامہ نگار ) میلسی کے نواحی علاقے ماہی بلوچ میں پیر معصوم شاہؒ کے سالانہ عرس میلے کے دوسرے روز روایتی کبڈی کے شاندار مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ میدان میں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی اور۔۔۔
کھلاڑیوں کی پھرتی، داؤ پیچ اور جوش و خروش نے مقابلے کو دلچسپ بنا دیا۔ مہمانِ خصوصی معروف سیاستدان علی کاظم سجاد خان کھچی اور نعیم خان بھابھہ گروپ کے رہنماء چوہدری عتیق الرحمن کو پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ مہمانانِ خصوصی نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ کبڈی ہماری علاقائی پہچان ہے اور یہ کھیل عوام کو ایک ساتھ جوڑنے میں مدد دیتا ہے ۔ عرس میلہ میں مختلف مذہبی و ثقافتی سرگرمیاں بھی جاری ہیں