کوٹ ادو:چینی کی قیمت میں کمی
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلع میں چینی کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے ۔ مقامی مارکیٹ میں 50 کلو وزن کے بیگ کی قیمت اب 8000 روپے تک پہنچ گئی ہے دکانداروں کے مطابق قیمتوں میں کمی سپلائی میں اضافہ اور۔۔
عالمی منڈی میں نرخوں میں کمی کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے ۔شہریوں نے اس کمی کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس سے عام خاندانوں کی ماہانہ ضروریات میں آسانی پیدا ہوگی اور سردیوں میں چینی کی خریداری میں سہولت ہوگی۔ تجارتی ماہرین نے کہا کہ اگر حکومت اور متعلقہ ادارے قیمتوں پر کنٹرول برقرار رکھیں تو عوام کو فائدہ ہوگا اور ذخیرہ اندوزی روکی جا سکے گی۔ ضلع بھر میں مارکیٹ میں چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی نگرانی جاری ہے تاکہ شہریوں کو مناسب ریٹ پر چینی فراہم کی جا سکے ۔