ملتان میں ناجائز اسلحہ رکھنے پر دو افراد گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر)ضلعی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔۔۔
الپہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محسن اور عارف کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے پستول برآمد ہوئے ۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد کے پاس اسلحہ رکھنے کا کوئی قانونی اجازت نامہ موجود نہ تھا، جس پر انہیں موقع پر ہی حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے اسلحہ قبضے میں لے کر فارنزک جانچ کے لئے بھجوا دیا ہے ۔