ڈپٹی کمشنر کا تعلیمی معیار اور سہولیات بہتر بنانے کا حکم

ڈپٹی کمشنر کا تعلیمی معیار اور سہولیات بہتر بنانے کا حکم

سکولوں میں صفائی ستھرائی اور صاف پانی کی سہولیات بہتر کی جائیں:خالد جاوید

 وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سکولوں میں تعلیمی سہولیات، نتائج، انتظامی امور اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ سی ای او ایجوکیشن ناصر عزیز نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ سکولوں میں معیاری تعلیم فراہم کی جائے ، اساتذہ اور طلباء کی حاضری یقینی بنائی جائے ، صفائی ستھرائی اور صاف پانی کی سہولیات بہتر کی جائیں۔ بچوں کی شخصیت، اعتماد سازی اور ہم نصابی سرگرمیوں پر توجہ دی جائے جبکہ کھیلوں اور لائبریری کے لیے وقت مختص کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ سکول اسمبلی میں بچوں کو صفائی، انسداد ڈینگی اور علاقے کی صفائی کی تربیت دی جائے ۔ اساتذہ اپنی ذمہ داری جذبے اور لگن سے ادا کریں اور سکول کی دیواریں و گملے خوبصورت بنائیں۔ طلباء اور اساتذہ کسی بھی ٹوٹے ہوئے گٹر کی فوری اطلاع ضلعی انتظامیہ کو دیں۔ اجلاس میں ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں