لودھراں میں ڈپٹی کمشنر نے سرکاری اداروں کا معائنہ کیا
لودھراں، کہروڑ پکا (سٹی رپورٹر،نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے لودھراں کے سرکاری اداروں کا دورہ کیا اور شہریوں کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔
اراضی ریکارڈ سنٹر میں انہوں نے کاونٹرز میں اضافہ اور مؤثر سروس کی ہدایت دی اور کہا کہ عوام کو عملی طور پر ریلیف فراہم کرنا ترجیح ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے پیرا ضلعی ہیڈ آفس کا بھی دورہ کیا، جہاں سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر ملک مظہر عباس اور دیگر اہلکار موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی وزیر اعلیٰ کا احسن اقدام ہے، پیرا فورس تجاوزات، پرائس کنٹرول اور ریڑھی بازاروں کی بہتر مینجمنٹ پر فوکس کرے۔ ڈپٹی کمشنر نے جوانوں سے کہا کہ عوام سے بہتر تعلقات قائم کریں اور قانونی امور میں بہتری لائیں۔