ستھراپنجاب: صفائی اقدامات سے ڈیرہ غازی خان میں بہتری
گلی محلے ، نالیاں، قبرستان اور مساجد کی صفائی کے ساتھ عوامی اعتماد میں اضافہ
ماہڑہ (نامہ نگار )ستھراپنجاب کے سی ای او رانا شاہد ندیم کی قیادت میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے گلی محلے ، نالیاں، روڈز، قبرستان اور مساجد کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ جنوبی پنجاب ویسٹ منیجمنٹ کے زیر انتظام اضلاع میں صفائی کے اقدامات سے جراثیم اور بیماریوں پر بھی خاطر خواہ کنٹرول حاصل ہوا ہے۔ ستھراپنجاب کے ورکروں کی محنت اور لگن قابل تعریف ہے ، جو نہ صرف سڑکوں اور نالیوں کی صفائی کرتے ہیں بلکہ گھروں سے کوڑا کرکٹ بھی اٹھاتے ہیں، جس سے کئی خاندانوں کو روزگار بھی ملا ہے ۔ معززین علاقہ ڈاکٹر بابر ریحان، جام غلام مجتبی ندیم، جام زیشان فاروق اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رانا شاہد ندیم کی قیادت میں کام جاری رہا تو ڈیرہ غازی خان ڈویژن جلد مکمل صاف اور ستھرا بن جائیگا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور اسٹاف کی کاوشوں کو سراہا۔