پپپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات
ملتان (لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ پنجاب کے موقع پر گورنر ہاؤس میں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے وفد نے ملاقات کی۔
وفد میں سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، کوآرڈی نیٹر عبدالقادر شاہین، ڈویژنل صدر میر آصف خان دستی، ضلعی صدر ملک ریاض حسین سامٹیہ، راؤ ساجد علی اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر سید نیئر بخاری اور ہمایوں خان بھی موجود تھے ۔وفد نے بلاول بھٹو زرداری کو جنوبی پنجاب کے دورے کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کیا اور کہا کہ وہ وسیب کے لوگوں اور پارٹی عہدیداروں و کارکنان سے جلد ملاقات کریں گے۔