خانیوال میں کسانوں کیلئے زرعی آلات کی قرعہ اندازی
263کامیاب کسانوں کو سبسڈی پر جدید زرعی مشینری فراہم کی جائیگی
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ایگریکلچر فارم مکینائزیشن پروگرام کے تحت خانیوال میں کسانوں کے لیے سبسڈی پر زرعی مشینری کی قرعہ اندازی ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوئی۔ گروپ ون کے 217 اور گروپ ٹو کے 46کامیاب کسانوں نے اس میں حصہ لیا۔ تقریب میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد سلیم حنیف، اسسٹنٹ کمشنر روہت کمار گنیتا، ڈپٹی ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ محمد ہدایت اللہ اور دیگر افسران موجود تھے۔
زرعی آلات کی قرعہ اندازی شفافیت کے ساتھ میڈیا اور کسانوں کے سامنے کی گئی۔ 263کامیاب کسانوں کو 155 ملین مالیت کی جدید زرعی مشینری فراہم کی جائے گی، جس پر حکومت پنجاب 60فیصد سبسڈی دے گی۔ زرعی آلات کے استعمال سے پیداوار میں اضافہ اور وقت کی بچت ہوگی۔ 361درخواستوں میں سے 263 کسان کامیاب قرار پائے ، جبکہ باقی اہل کسان ویٹنگ لسٹ میں شامل ہوں گے۔