والدین بچوں کو پولیوکے قطرے لازمی پلوائیں :بلال سلیم
ضلع میں 2لاکھ 56ہزار 865بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر میاں رومان خلیل، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ڈاکٹر حیدر علی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد رضا، عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر ناصر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع میں 2لاکھ 56ہزار 865 پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور نیشنل ایمیونائزیشن ڈیز 15سے 18دسمبر 2025 تک منائے جائیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر بلال سلیم نے کہا کہ تمام محکمے قریبی رابطہ رکھیں اور والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو لازمی طور پر پولیو کے قطرے پلائیں تاکہ پولیو کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ممکن ہو سکے ۔