آم کی گدھیڑی کے تدارک کیلئے بروقت اقدامات کی ہدایت
ملتان (وقائع نگار خصوصی) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ دسمبر کے دوران آم کی گدھیڑی کے۔۔
انڈوں سے بچے نکلنے کا عمل شروع ہو جاتا ہے ، جو بعد ازاں آم کے باغات کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اس صورتحال سے بچاؤ کیلئے باغبان فوری اور بروقت حفاظتی اقدامات کریں۔ ترجمان کے مطابق آم کے پودوں کے گرد گوڈی کی جائے اور جڑی بوٹیاں مکمل طور پر تلف کی جائیں تاکہ کیڑے کی افزائش روکی جا سکے ۔ پودوں کے تنوں کے گرد زمین کھود کر کلور پائیریفاس 40 ای سی 10 ملی لٹر فی لٹر پانی میں ملا کر ڈالیں تاکہ انڈوں سے نکلنے والے بچے زہر کے اثر سے فوراً مر جائیں۔