ملتان سمیت 9تعلیمی بورڈز میں اعلیٰ عہدوں پر تقرریاں

ملتان سمیت 9تعلیمی بورڈز میں اعلیٰ عہدوں پر تقرریاں

چیئرمین، سیکرٹری اور کنٹرولر امتحانات کی آسامیوں پرباقاعدہ درخواستیں طلب

ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے ملتان سمیت صوبے کے 9 تعلیمی بورڈز میں چیئرمین، سیکرٹری اور کنٹرولر امتحانات کی تقرری کیلئے باقاعدہ طور پر درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ ان تقرریوں کا مقصد امتحانی نظام اور تعلیمی انتظامی ڈھانچے کو مزید مؤثر اور شفاف بنانا ہے ۔محکمہ ہائر ایجوکیشن کے جاری مراسلے کے مطابق یہ تقرریاں بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، راولپنڈی، ساہیوال اور سرگودھا کے تعلیمی بورڈز میں کی جائیں گی۔ چیئرمین کے عہدے کیلئے امیدوار کا کم از کم ایم اے یا ایم ایس سی (16 سالہ تعلیم) کا حامل ہونا ضروری ہے جبکہ اعلیٰ تعلیمی قابلیت رکھنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔ امیدوار کی عمر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ تک 56 سال سے کم اور پنجاب کا ڈومیسائل ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں