برطرف میپکو ملازم کی صدر کیخلاف درخواست کی سماعت ملتوی

 برطرف میپکو ملازم کی صدر  کیخلاف درخواست کی سماعت ملتوی

ملتان( کورٹ رپورٹر )ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس سید مسعود عابد نقوی نے میپکو کے برطرف ملازم حاجی احمد کی صدر مملکت کے خلاف رٹ درخواست کی سماعت آٹھ جنوری تک ملتوی کردی ہے۔۔۔

فریقین کی جانب سے ملک مرید حسین مکول محمد علی صدیقی اور کاشف ندیم پیش ہوا ہے ۔ وکلا ئنے عدالت کوآگاہ کیا کہ ملزم حاجی احمد کو وفاقی محتسب نے ساتھی خاتون کو ہراساں و پریشان کرنے پرملازمت سے برطرف کر دیا تھا جس کے خلاف اس نے صدر مملکت کو اپیل کی مگر انہوں نے سزا معاف کرنے کے بجائے اس میں مزید اضافہ کر دیا جس کے خلاف اس نے ہائی کورٹ ملتان بنچ میں اپیل دائرکی جس کی گزشتہ روز سماعت ہوئی اور وکلاء کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں