ڈسٹرکٹ ہسپتال:ایمرجنسی کی آؤٹ لک بہتر بنانے کی ہدایت

ڈسٹرکٹ ہسپتال:ایمرجنسی کی آؤٹ لک بہتر بنانے کی ہدایت

ایکسرے آپریٹر کے بارے میں شکایت ،کمشنر نے انکوائری کی ہدایت کردی

وہاڑی (خبرنگار ) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا وزٹ کیا انہوں نے طبی سہولیات کی فراہمی،ادویات کی دستیابی اور صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا کمشنر ملتا ن عامر کریم خاں نے ایمرجنسی وارڈ میں جا کر مریضوں کی تیمارداری کی اور طبی سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا مر یضوں نے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ایمرجنسی کی فارمیسی کا بھی جائزہ لیا۔ ادویات کے آویزاں کئے گئے بورڈز اور ریکارڈ کی بھی جانچ پڑتال کی۔ کمشنر ملتان ڈویژن نے ایمرجنسی کی آؤٹ لک بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ اور ہسپتال کے واش رومز میں صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا۔ ایکسرے آپریٹر کے بارے میں شکایت پر کمشنر ملتان ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر کو فوری انکوائری کرانے کی ہدایت کی۔ کمشنر ملتان ڈویژن نے ہسپتال کی کینٹین کا بھی جائزہ لیا۔ اور کینٹین پر اشیاء خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے اور معیار کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔ کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن پر ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانا مشن ہے۔ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں مریضوں کو مفت ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے ڈاکٹرز اور سٹاف مریضوں سے حسن سلوک سے پیش آئیں اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں