اینٹ بھٹوں پر جبری مشقت کروائے جانے کا انکشاف

 اینٹ بھٹوں پر جبری مشقت کروائے جانے کا انکشاف

بچے ، عورتیں اور بزرگ اینٹوں کی تیاری میں مصروف رہتے ہیں

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) شہر اور ضلع بھر میں مختلف نجی اینٹ بھٹوں میں مزدوروں اور ان کے اہل خانہ سے جبری مشقت کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ بھٹہ مالکان مزدوروں کے خاندانوں کو پیشگی رقم دے کر خرید لیتے ہیں اور بچے ، عورتیں اور بزرگ اینٹوں کی تیاری میں مصروف رہتے ہیں۔ان بچوں کو تعلیم سے محروم رکھا جاتا ہے جبکہ بزرگ اور دیگر اہل خانہ بنیادی سہولیات اور سوشل ویلفیئر کے سرکاری رجسٹریشن سے محروم ہیں۔ شہریوں نے محکمہ لیبر کی غفلت اور ناقص پالیسیوں پر احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لیبر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کے حقوق محفوظ کیے جا سکیں اور غیر قانونی مشقت پر پابندی عائد کی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں