خانیوال میں غیر معیاری گیس سلنڈرکی ز فروخت
اندرون شہر غیر قانونی ریفلنگ دکانوں کی بھرمار ، شہری خوف کا شکار
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی سوئی گیس کی بندش اور پریشر میں کمی کے باعث شہر اور گردونواح میں غیر معیاری گیس سلنڈرز کی ریفلنگ اور فروخت زور و شور سے جاری ہے ۔اندرون شہر علاقوں جیسے جسونت نگر، احمدنگر، ملکہ آباد، اسٹیڈیم روڈ اور نظام آباد میں غیر قانونی ریفلنگ دکانوں کی بھرمار نے شہریوں میں خوف پیدا کر دیا ہے ۔ شہریوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس کے افسران کی عدم توجہی کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہے ۔شہری امجد، محمد عامر، محمد رضوان، حمدان، احمد، بابر علی اور مصور نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ غیر معیاری سلنڈرز کی فروخت اور ریفلنگ کے خطرناک دھندے کو روکا جا سکے اور ممکنہ سانحات سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے ۔