اعلیٰ تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کاباضابطہ اعلان
تعلیمی ادارے 23دسمبر سے 10جنوری 2026تک بند رہیں گے ،نوٹیفکیشن
ملتان (خصوصی رپورٹر) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے ۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے تمام پبلک اور پرائیویٹ کالجز اور اعلیٰ تعلیمی ادارے 23 دسمبر 2025 سے 10 جنوری 2026 تک بند رہیں گے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تمام کالجز پیر 12 جنوری 2026 کو دوبارہ کھل جائیں گے اور اس دن سے تمام کلاسز معمول کے مطابق شروع ہوں گی۔تاہم اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ بی ایس چار سالہ پروگرامز معمول کے مطابق جاری رہیں گے جبکہ تمام امتحانات بورڈز اور یونیورسٹیز کے پہلے سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔