پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ
ملتان ریجن میں انسپکشنز، جرمانوں ، ملاوٹی اشیاء کیخلاف بھرپوراقدامات کئے گئے
ملتان (لیڈی رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان ریجن کی سال 2024 اور 2025 کی موازنہ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ، جس کے مطابق سال 2024 کے مقابلے میں 2025 کے دوران فوڈ سیفٹی اقدامات میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال انسپکشنز میں 38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ جعل سازی میں ملوث عناصر کے خلاف مقدمات میں 105 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 83 فیصد کی شرح سے فوڈ یونٹس کی اصلاح تک پروڈکشن بند کی گئی۔ سال 2025 کے دوران 2لاکھ 22ہزار لٹر ملاوٹی دودھ، 40 ہزار خراب انڈے ، 34 ہزار کلو مضر صحت گوشت تلف کیا گیا۔