خانیوال :بس اور ٹریکٹر ٹرالی تصادم،5زخمی

خانیوال :بس اور ٹریکٹر  ٹرالی تصادم،5زخمی

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) خانیوال کے نواحی علاقہ میاں چنوں کے قریب بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔

 زخمی ہونے والوں میں نزیر احمد، محمد شفقت، محمد اویس، اسماعیل اور محمد عارف شامل ہیں۔حادثے کے فوری بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ہسپتال میں طبی عملہ ان کا علاج کر رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں