اسلحہ کے زور پر لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج
ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس نے اسلحہ کے زور پر لڑکی سے زیادتی کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔۔
مقدمے کی اطلاع شہری منظور حسین نے مخدوم رشید پولیس کو دی، جس پر فوری کارروائی کی گئی۔منظور حسین کے مطابق رات کے وقت رفع حاجت کیلئے اٹھا تو کمرے میں دیکھا کہ ملزم ان کی بیٹی سے زیادتی کر رہا تھا، جبکہ اس کا ساتھی اسلحہ تان کر موجود تھا۔ شور شرابہ کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گئے ۔