ترقیاتی کاموں کے باعث متعدد فیڈرز سے بجلی بندرہے گی

ترقیاتی کاموں کے باعث  متعدد فیڈرز سے بجلی بندرہے گی

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکو ترجمان کے مطابق ریجن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل، کریش مینٹی نینس پروگرام، گرڈ اسٹیشنوں کی سالانہ و ششماہی مرمت اور۔۔

ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث 7 جنوری کو مختلف اوقات میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ اس دوران صارفین سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے ۔ترجمان کے مطابق ملتان سرکل کے 11 کے وی انڈسٹریل اسٹیٹ ٹو، بدھلہ سنت، پیر حسن سوالی، صابرہ، محمد پور اور کوٹ رب نواز فیڈرز سے صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی بند رہے گی۔ اسی طرح 11 کے وی اکبر شاہ، نیو گرے والا، ماڈل ٹاؤن، بُچ ولاز، واپڈا ٹاؤن فیز ون اور عمر فاروق فیڈرز سے صبح 9:30 بجے سے دوپہر 1:30بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں