وکلاء بارالیکشن میں شفافیت یقینی بنائیں گے ، بہرام خضر اعوان

وکلاء بارالیکشن میں شفافیت یقینی بنائیں گے ، بہرام خضر اعوان

فول پروف انتظامات کیلئے پولیس و دیگر ادارے آن بورڈ ہیں،چیئرمین الیکشن بورڈ

 وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں چیئرمین الیکشن بورڈ ملک بہرام خضر اعوان ایڈووکیٹ نے الیکشن بورڈ کے ممبران لبنیٰ احتشام ایڈووکیٹ، محمد زاہد سرویا ایڈووکیٹ اور چودھری محمد اصغر کمبوہ ایڈووکیٹ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 10 فروری کو ہونے والی پولنگ کے موقع پر ضابطۂ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار وھاڑی کی اعلیٰ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے الیکشن بورڈ اپنی تمام ذمہ داریاں دیانتداری سے ادا کرے گا اور صاف، شفاف اور منصفانہ انتخابات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ، انتظامات کو مکمل فول پروف بنانے کے لیے وہاڑی پولیس سمیت دیگر اداروں کو آن بورڈ لیا گیا ہے ، امیدواروں اور ووٹرز پولنگ کے عمل اور نتائج کے اعلان تک پیار، محبت، برداشت اور بار کے بائی لاز کی مکمل پاسداری کریں تاکہ انتخابی عمل خوشگوار ماحول میں پایۂ تکمیل تک پہنچے اور وکلا برادری کے وقار میں اضافہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں