د کانوں، زرعی رقبہ اور سکولوں سے لاکھوں کا سامان غائب
نجی ہائر سیکنڈری سکول سے 3پانی کی موٹریں چوری ،تمام مقدمات درج
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) میں مختلف علاقوں میں چوری کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں، جن میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی غائب ہوئی۔ تھانہ صدر کے علاقہ میں عرفان اللہ خان کی دوکان سے رات کے وقت چھت پھاڑ کر سگریٹ، گھی اور ایک لاکھ 10 ہزار روپے نقدی چوری ہوئی جبکہ ساتھ واقع دوسری دوکان سے 25 ہزار روپے نقدی اور دیگر سامان غائب ہو گیا۔
تھانہ سنانواں میں محمد رفیق گشکوری کے زرعی رقبے سے 4-5 ہارس پاور کی موٹر چوری کی گئی، جس کی مالیت 55 ہزار روپے ہے ۔ تھانہ محمود کوٹ کے سرکاری سکول سے محمد سہیل چوہان کے مطابق پانی کی بجلی کی موٹر 15 ہزار روپے مالیت کی چوری ہو گئی۔ اسی طرح اویس نارو راجپوت کے نجی ہائر سیکنڈری سکول سے 3 پانی کی موٹریں چوری ہوئیں، جن کی مالیت 12 ہزار روپے بنتی ہے ۔ پولیس نے تمام مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔