غلہ منڈی میں مزدورکا انتقال،تاجروں نے کاروبار معطل کر دیا

غلہ منڈی میں مزدورکا انتقال،تاجروں نے کاروبار معطل کر دیا

محنت کش ہمارا اثاثہ،مرحوم کے ورثاء کے ساتھ کھڑے ہیں،انجمن آڑھتیاں

بورے والا (نمائندہ دنیا) نواحی گاؤں 327 ای بی کے رہائشی محنت کش محمد حنیف بھٹی غلہ منڈی میں کام کرتے ہوئے اچانک دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے ۔ حنیف بھٹی چاول کی بھروائی کر رہے تھے کہ ہارٹ اٹیک کے باعث زمین پر گر گئے ۔ فوری طور پر ریسکیو 1122 نے انہیں ہسپتال منتقل کیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے ۔ محنت کش کی اچانک موت پر صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی، چوہدری احتشام داؤد نے تمام کاروباری سرگرمیاں معطل کر دیں اور کہا کہ محنت کش ہمارا اثاثہ ہیں۔ غلہ منڈی کے تاجروں نے اس دکھ کی گھڑی میں مرحوم کے ورثاء کے ساتھ کھڑے ہونے کا یقین دلایا اور حنیف بھٹی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں