جہانیاں میں چلتی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

 جہانیاں میں چلتی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

ریسکیو 1122نے بروقت اقدام کرکے آگ پر قابو پایا ، کار سوار محفوظ رہے

جہانیاں (نمائندہ دنیا) جہانیاں خانیوال روڈ پر ملک فلور ملز کے قریب چلتی مہران کار نمبری BR-329 میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ نواحی چک نمبر 109 دس آر کے رہائشی زاہد حسین اپنے رشتے دار حاجی مختیار احمد کے ہمراہ گاڑی میں موجود تھے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 جہانیاں کی فائر وہیکل اور موٹر سائیکل ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی۔ فائر فائٹرز نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ آگ پر فوراً قابو پایا اور دونوں افراد محفوظ رہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ گاڑی کے انجن میں وائرنگ کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ شہریوں نے ریسکیو 1122 اہلکاروں کے بروقت رسپانس اور پیشہ ورانہ کارکردگی پر شکریہ ادا کیا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں