کوٹ ادو میں متعدد وارداتوں پر پولیس کارروائی جاری
ایل پی جی، شراب فروش اور اسلحہ کے ساتھ ملزمان گرفتار، مقدمات درج
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کوٹ ادو میں پولیس نے مختلف کارروائیوں میں متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔ تھانہ سنانواں میں ٹریفک چیکنگ کے دوران مظفرگڑھ کے رہائشی ڈرائیور منظور حسین کی مسافر گاڑی سے سیٹ کے نیچے غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر برآمد ہوا، جس پر اسے گرفتار کیا گیا۔ تھانہ صدر میں مطلوب ملزم ادریس گورچانی کو فرار کرانے کے الزام میں محمد نواز گورچانی کو حراست میں لیا گیا۔
تھانہ دائرہ دین پناہ میں محمد امجد ملغانی کو شراب فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا، ملزم کے قبضے سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی۔ اسی دوران تھانہ صدر میں عباس والا پہاڑپور کے رہائشی محمد مبین اعوان کو دوران کارروائی گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے ایک عدد پسٹل اور زندہ گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کر لی ہے ۔