وہاڑی :سردی میں حاملہ خواتین کو محتاط رہنے کی ہدایت

وہاڑی :سردی میں حاملہ خواتین کو محتاط رہنے کی ہدایت

متوازن، غذائیت سے بھرپور خوراک کو معمول بنائیں:ڈاکٹر رضیہ عدیل

وہاڑی (خبرنگار) میں سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور درجہ حرارت کم ہو کر 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کی سینئر گائناکالوجسٹ اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ گائنی اینڈ آبسٹریٹکس ڈاکٹر رضیہ عدیل رانا نے شہریوں خصوصاً حاملہ خواتین کو محتاط رہنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین سردی سے خود کو محفوظ رکھیں اور متوازن، غذائیت سے بھرپور خوراک کو معمول بنائیں۔

ناشتے میں انڈے اور مچھلی، رات میں دیسی مرغی کا سوپ، دوپہر میں موسمی پھل اور ڈرائی فروٹس کے استعمال پر زور دیا۔ ڈاکٹر رضیہ نے حاملہ خواتین کو غیر ضروری ادویات سے اجتناب کرنے ، ہیموگلوبن کی کمی دور کرنے کیلئے انار، سیب اور گاجر استعمال کرنے ، ہر ماہ طبی معائنہ کروانے اور تمام رپورٹس ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی کی تاکہ بروقت مؤثر علاج ممکن ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں