فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون 500 ساشے ممنوعہ گٹکا تلف
میلسی (نامہ نگار) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن کیا اور ڈرنک کارنرز اور کریانہ سٹورز کی انسپکشن کی۔ کارروائی ملتان روڈ دروٹہ، سبزی منڈی اور قائداعظم روڈ پر کی گئی۔
دورانِ کارروائی 500 ساشے ممنوعہ گٹکا اور 15کلو زائدالمیعاد فوڈ آئٹمز برآمد کر کے موقع پر تلف کر دی گئیں۔ ممنوعہ گٹکا اور ایکسپائری مشروبات کی موجودگی پر دو ڈرنک کارنرز جبکہ ممنوعہ چائنہ نمک اور ایکسپائری کنفیکشنری آئٹمز رکھنے پر مزید دو فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 80ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ فوڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ اور عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہری محفوظ اور معیارِ صحت کے مطابق اشیاء استعمال کر سکیں۔