پیرا فورس کی کارروائیاں تشویشناک ،انجمن تاجران حرم گیٹ
ملتان (لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران حرم گیٹ، پاک گیٹ اور خونی برج کے تاجروں کا اہم اجلاس صدر محمد اصغر چودھری کی صدارت میں منعقد ہوا۔۔۔
جس میں سینکڑوں تاجروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری محمد سہیل اختر شیخ، چیئرمین حاجی اسحاق بھٹی، وائس چیئرمین حافظ صدیق، چیئرمین مجلس عاملہ چوہدری منصور اور دیگر عہدیداروں نے بھی حصہ لیا۔شرکاء نے سرکلر روڈ، حرم گیٹ، پاک گیٹ اور خونی برج کے علاقوں میں تاجروں کو درپیش مسائل پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔