حضرت خواجہ پیر علی مردان اویسیؒ کے عرس کی تقریب

حضرت خواجہ پیر علی مردان اویسیؒ کے عرس کی تقریب

ملتان (کرائم رپورٹر)حضرت خواجہ پیر علی مردان اویسیؒ کے 167ویں سالانہ عرس کا انعقاد شاندار روحانی ماحول میں ہوا۔

تقریب کی صدارت سجادہ نشین دربار حضرت موسیٰ پاک شہیدؒ سید ولایت مصطفی گیلانی نے کی، جبکہ قیادت سجادہ نشین دربار حضرت خواجہ پیر علی مردان اویسیؒ مخدوم الطاف حسین اویسی، مخدوم اعجاز احمد اویسی اور مخدوم قاضی سجاد حسین اویسی نے انجام دی۔عرس کی تقریب میں مخدوم قاضی اسد سجاد اویسی اور پیر مظہر شاہ نقیبی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شب معراج حضور ؐ کا عظیم معجزہ ہے ۔ یہ رات اللہ رب العزت کی خاص محبت اور اپنے محبوب ؐ کی بلندی کیلئے مختص کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں