نشتر ہسپتال کی نجکاری سے علاج مہنگا ہوجائیگا،احمد مجتبیٰ

نشتر ہسپتال کی نجکاری سے علاج مہنگا ہوجائیگا،احمد مجتبیٰ

عوام کو مفت علاج کی فراہمی حکومتی ذمہ داری ، ہسپتال فروخت نہ کیا جائے

ملتان (لیڈی رپورٹر)پیپلز پارٹی کے رہنما سید احمد مجتبیٰ گیلانی اور میاں محمد عظیم سعید نے نشتر ہسپتال کو پرائیویٹائز کرنے کی مجوزہ پالیسی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہسپتال جنوبی پنجاب کے غریب اور نادار عوام کیلئے بنایا گیا تھا تاکہ انہیں مفت اور معیاری علاج کی سہولت میسر آ سکے ۔سید احمد مجتبیٰ گیلانی نے کہا کہ نشتر ہسپتال پورے جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا سرکاری طبی ادارہ ہے جہاں روزانہ ہزاروں مریض علاج کے لئے آتے ہیں۔ اگر اسے نجی تحویل میں دیا گیا تو غریب مریض مہنگے نجی ہسپتالوں پر منحصر ہو جائیں گے ۔میاں محمد عظیم سعید نے کہا کہ صحت بنیادی انسانی حق ہے اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کو مفت علاج فراہم کرے ، نہ کہ سرکاری ہسپتال نجی شعبے کے حوالے کئے جائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مہنگائی کے موجودہ حالات میں یہ اقدام عوام دشمن ثابت ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں