وہاڑی ملتان روڈ کے چوکوں کی ری ڈیزائننگ کا فیصلہ

وہاڑی ملتان روڈ کے چوکوں  کی ری ڈیزائننگ کا فیصلہ

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت وہاڑی ملتان روڈ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف چوکوں کی ری ڈیزائننگ، کشادگی اور ٹریفک کے بہتر انتظامات سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران نیسپاک کے نمائندے نے وہاڑی ملتان روڈ پر واقع چوکوں کی ری ڈیزائننگ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور مجوزہ منصوبے کے خدوخال سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ منصوبے پر بروقت اور مؤثر اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت وہاڑی ملتان روڈ کے تمام اہم چوکوں کو جدید شہری تقاضوں کے مطابق ری ڈیزائن کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت چوکوں کو کشادہ کیا جائے گا جبکہ ان پر خوبصورت مونومنٹس، شجرکاری اور گرین بیلٹس قائم کی جائیں گی، جس سے نہ صرف ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی بلکہ شہر کے حسن میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو عالمی معیار کی سہولیات میسر آئیں گی اور وہاڑی شہر ایک جدید اور خوبصورت شناخت کے ساتھ ابھرے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں