تعلیمی بورڈ ملتان : الحاق کیلئے سکولوں سے درخواستیں طلب، او پیز جاری

 تعلیمی بورڈ ملتان : الحاق کیلئے سکولوں سے درخواستیں طلب، او پیز جاری

الحاق کیلئے درخواستیں 31مارچ سے 30جون تک موصول کی جائیں گی ، 51ہزار 200سے 1لاکھ 51ہزار 200روپے تک وصولی شیڈول،اقساط کی سہولت بھی میسر

ملتان(خصوصی رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان نے تعلیمی اداروں کے الحاق کے لئے درخواستیں طلب کرلیں، ایس اوپیز بھی جاری کردیئے گئے تفصیل کے مطابق سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان خرم شہزاد کی نے مراسلہ جاری کردیا جس کے مطابق سال، 2026ء کے لئے تمام تعلیمی اداروں کے الحاق کے نئے قواعد اور فیسوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ وہ براہِ راست یا توسیعی الحاق کے لئے متعلقہ درخواستیں مقررہ وقت پر جمع کروائیں براہِ راست الحاق کے لئے شیڈول جاری ہے یہ مراحل 31 مارچ سے لے کر 30 جون 2026 تک جاری رہیں گے جن کی تفصیلی رقوم 51,200 روپے سے لے کر 1,51,200 روپے تک ہیں۔ جبکہ توسیعی وابستگی کے لئے قسطیں 30 اپریل سے شروع ہو کر 31 جولائی 2026 تک جاری رہیں گی۔

جن اداروں کی موجودہ وابستگی جون یا دسمبر 2026 میں ختم ہو رہی ہے ، انہیں توسیع کے لئے اپنی درخواستیں 31 جنوری 2026 تک جمع کروانی لازم ہوں گی، اس تاریخ کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی ۔ درخواستیں بورڈ کے مقررہ قواعد کے مطابق مکمل ہونی چاہئیں، نامکمل درخواستوں پر کوئی کارروائی نہیں ہوگی اور فیس واپس نہیں دی جائے گی۔ منظورشدہ اداروں کو وابستگی کا سرٹیفکیٹ آن لائن جاری کیا جائے گا۔محکمہ تعلیم حکام کا کہنا ہے کہ رجسٹرڈ سکولوں کو تمام کوائف مقررہ تاریخ تک جمع کروانے ہوں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں