ماڈل ریڑھی بازاروں کے قیام کے لیے کام تیز

 ماڈل ریڑھی بازاروں کے قیام کے لیے کام تیز

ریڑھی بازاروں میں یکساں ڈیزائن کی ریڑھیاں لگائی جائیں گی :ڈپٹی کمشنر

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار 0526 MLX) ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کی زیرِ سرپرستی ماڈل ریڑھی بازاروں کے قیام کے لیے کام تیز کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے اعوان چوک اور لاہور موڑ پر ماڈل ریڑھی بازاروں کا معائنہ کیا اور میونسپل کمیٹی افسران کو ٹف ٹائل کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مصطفیٰ سیہڑ اور ڈسٹرکٹ آفیسر آئی اینڈ ایس زین علی بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماڈل ریڑھی بازاروں میں یکساں ڈیزائن کی ریڑھیاں لگا کر باعزت روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور خریداروں کو صاف، منظم ماحول فراہم کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں