ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی میں بہتری آئی :عثمان خورشید

ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی میں بہتری آئی :عثمان خورشید

ڈسٹرکٹ آپریشن منیجر کی ورکرز کو مزید محنت سے کام جاری رکھنے کی ہدایت

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کی ہدایت پر ستھرا پنجاب ٹیموں کے صفائی آپریشن کی کڑی نگرانی جاری ہے ۔ ڈسٹرکٹ آپریشن منیجر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عثمان خورشید نے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے صفائی کے کام کا معائنہ کیا اور ڈور ٹو ڈور جا کر ستھرا پنجاب ٹیموں کی کارکردگی سے آگاہی حاصل کی۔ عثمان خورشید نے کہا کہ شہری و دیہی علاقوں میں یکساں صفائی اولین ترجیح ہے اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی میں واضح بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے ستھرا پنجاب ورکرز کو مزید محنت سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی اور عوام میں آگاہی مہم بھی جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں