محکمہ صحت ، کوٹ ادو کے 15 کاسٹ سینٹر کوڈ جاری
ڈی ڈی او پاورز منتقل، الگ فنڈ مختص، اکاونٹس آفس جلد فعال ہوگا
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) حکومت پنجاب کے محکمہ صحت و آبادی نے ضلع کوٹ ادو کے لیے محکمہ صحت کے 15 نئے کاسٹ سینٹر کوڈ جاری کر دیے ہیں، جس کے ساتھ ہی ضلع کوٹ ادو کو محکمہ صحت کا الگ فنڈ بھی مختص کر دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ڈی ڈی او پاورز کی منتقلی کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کوٹ ادو، ڈی سی آئی آر ایم این سی ایچ کوٹ ادو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوٹ ادو، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو، ڈی ڈی ایچ او چوک سرور شہید، ایس ایم او گجرات، ایس ایم او سناواں، ایس ایم او ڈی ڈی پناہ، ایم ایس ٹی ایچ کیو چوک سرور شہید، ڈی ایچ او پی ایس بی ایچ یو، ڈی ایچ او ای پی آئی پروگرام، سیکرٹری ڈی کیو سی بی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پی ایس بی ایچ سی، ڈی ایچ او پی ایس ایڈمن اور پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی کے لیے علیحدہ کاسٹ سینٹر کوڈز جاری کیے گئے ہیں، جو مالی سال تازہ ترین کے تحت سسٹم میں شامل کر دیے گئے ہیں۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ضلع کے قیام کے بعد مختلف محکموں کے کاسٹ سینٹرز کی شفٹنگ ناگزیر تھی، جس پر حکومت پنجاب نے ضلع کوٹ ادو کے محکمہ صحت کو مالی و انتظامی طور پر خود مختار بنانے کی جانب اہم پیش رفت کی ہے ۔ ڈی ڈی او پاورز کی منتقلی کے بعد ادویات کی خریداری، تنخواہوں کی ادائیگی، ترقیاتی و دفتری امور میں تیزی آئے گی اور مریضوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں واضح بہتری متوقع ہے ۔