منشیات فروشی پر مجرم کو 10 سال قید
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوٹ ادو رائے لیاقت علی کھرل نے منشیات فروشی کے۔۔
مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر ملزم سجاد حسین عرف ساجو کو 10 سال قیدِ بامشقت اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر جرمانہ ادا نہ کیا گیا تو ملزم کو مزید سزا بھگتنا ہوگی۔استغاثہ کے مطابق 9 مئی 2025 کو پولیس تھانہ قصبہ گجرات کے اے ایس آئی محمد اسلم اپنی ٹیم کے ہمراہ گشت پر تھے کہ ہیڈ کالو کے قریب ایک مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی گئی۔ دورانِ جامہ تلاشی ملزم سجاد حسین عرف ساجو کے ہاتھ میں پکڑے بیگ سے مختلف پیکٹس میں مجموعی طور پر 3070 گرام چرس برآمد ہوئی۔