پولیس مقابلہ:زخمی حالت میں منشیات فروش گرفتار

 پولیس مقابلہ:زخمی حالت میں منشیات فروش گرفتار

پولیس نے روکا تو مشکوک موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی

 وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) نواحی علاقے چک نمبر 45 ڈبلیو بی کے قریب سی سی ڈی وہاڑی اور منشیات فروشوں کے مابین پولیس مقابلے کے نتیجے میں بدنام زمانہ منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سی سی ڈی ٹیم معمول کے گشت پر تھی کہ موڑ کے قریب دو موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے حقِ حفاظتِ خود اختیاری کے تحت ہوائی فائرنگ کی۔فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو کر گر پڑا، جس کی شناخت جمشید عرف شدی مسلی سکنہ 49 ڈبلیو بی کے نام سے ہوئی۔ اسے موقع پر حراست میں لے کر ایس ایچ او سی سی ڈی وہاڑی صفدر جوئیہ کی ہدایت پر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے جبکہ اس کے قبضے سے پسٹل بھی برآمد ہوادوسری جانب فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں