میاں چنوں : سلیمی گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

میاں چنوں : سلیمی گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

گرفتار ملزموں سے 5 موٹرسائیکل، 6 لاکھ 19 ہزار روپے ، 30بور پسٹل برآمد

 خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) تھانہ سٹی میاں چنوں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سلیم عرف سلیمی گینگ کے سرغنہ محمد سلیم ولد ہاشم کو اس کے ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی میاں چنوں انسپکٹر راشد جٹ کو ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک دیا تھا۔ پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور معلوماتی ذرائع سے ملزمان کو ٹریس کر کے پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے گرفتار کیا۔ ملزمان پر راہزنی اور چوری سمیت متعدد سنگین مقدمات پہلے سے درج تھے ۔ گرفتار ملزمان سے 5 موٹرسائیکلیں، 6 لاکھ 19 ہزار روپے نقدی اور واردات میں استعمال ہونے والا 30 بور پسٹل بھی برآمد کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں