شفاف پولیسنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا:اسماعیل کھاڑک

 شفاف پولیسنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا:اسماعیل کھاڑک

ڈی پی او نے ناقص انتظامات پر فوری اصلاح کے احکامات بھی جاری کر دئیے

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) خانیوال ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے گزشتہ رات مختلف تھانوں کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے تھانہ صدر خانیوال، کہنہ اور صدر کبیرووالا کا تفصیلی معائنہ کیا اور فرنٹ ڈیسک، وزٹنگ روم، محرر آفس اور حوالات کا جائزہ لیا۔ ڈی پی او نے فرنٹ ڈیسک ریکارڈ کا معائنہ بھی کیا اور بہتری کی ہدایات دیں۔ انہوں نے تھانوں کی صفائی ستھرائی پر سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولیات اور شفاف پولیسنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ڈی پی او نے ناقص انتظامات پر فوری اصلاح کے احکامات بھی جاری کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں