سیتل ماڑی، ٹرین کی ٹکر سے 30سالہ شخص جاں بحق
ملتان (کرائم رپورٹر)سیتل ماڑی ریلوے پھاٹک کے قریب ایک 30 سالہ شخص ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔ ۔۔۔
راہگیر نے پولیس کو اطلاع دی کہ نامعلوم شخص لائنیں عبور کر رہا تھا کہ اچانک تیز رفتار ٹرین سے ٹکر لگ گئی۔ شدید زخمی ہونے کے بعد وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔پولیس فوراً جائے وقوعہ پر پہنچی اور نامعلوم شخص کی لاش قبضے میں لے کر نشتر ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت نہ ہوسکی، تاہم وہ بظاہر نشئی معلوم ہوا۔