سنار کی دکان سے لاکھوں روپے کے زیورات چوری
مترو پولیس کی سست کارکردگی سے متاثر مالک پریس کانفرنس میں برہم
وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی)تھانہ مترو کی حدود میں سنار محمد عمران کی دکان سے تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کے طلائی و چاندی کے زیورات چوری ہو گئے ۔ متاثرہ مالک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پانچ روز گزرنے کے باوجود مترو پولیس نے ملزموں کو گرفتار نہیں کیا۔ دکان میں نقب لگائی گئی اور الماری کو کاٹا گیا، جبکہ پولیس نے صرف مقدمہ درج کیا۔ محمد عمران نے ایڈیشنل آئی جی ملتان، آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے چوری شدہ زیورات برآمد کیے جائیں۔ شہریوں نے پولیس کی سست روی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ قانون کی پاسداری ہر شہری کے لیے یکساں ہونی چاہیے ۔