ملٹی سیکٹرل نیوٹریشن ،ای سی ڈی ڈیش بورڈ کی کارکردگی کا جائزہ

ملٹی سیکٹرل نیوٹریشن ،ای سی ڈی ڈیش بورڈ کی کارکردگی کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کی زیر صدارت غذائیت اجلاس، تربیت کا بھی اہتمام کیا گیا

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کی زیر صدارت ضلعی غذائیت سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملٹی سیکٹرل نیوٹریشن اینڈ ارلی چائلڈ ہڈ ڈویلپمنٹ (ECD) ڈیش بورڈ کی واقفیت اور ملٹی سیکٹرل نیوٹریشن سٹریٹجی (MSNS 2024-2030) کے تحت محکمانہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ مناسب ڈیٹا انٹری یقینی بنائیں، ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد کریں اور سی ایس اوز کو اس عمل میں شامل کریں تاکہ مقامی سطح پر غذائی بہتری کے اقدامات مؤثر ہوں۔ دوآبہ فاؤنڈیشن کے جاوید اقبال کی تجویز پر مزید ہدایت کی گئی کہ ڈی ایم اے سی ممبران کے لیے خصوصی تربیتی سیشن کروائے جائیں تاکہ حکومتی عملے کی صلاحیت مضبوط ہو۔اسی مناسبت سے فروری 2026 میں JICA، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اور دوآبہ فاؤنڈیشن کی معاونت سے MSNS 2024-2030 کے مؤثر نفاذ کے لیے حکومتی نمائندوں کے لیے تربیت کا اہتمام کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں