ریفرنڈم،23ہزار ووٹرز نے بلدیاتی ایکٹ مسترد کردیا

 ریفرنڈم،23ہزار ووٹرز نے بلدیاتی ایکٹ مسترد کردیا

عوام نے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف واضح پیغام دیا، ضلعی امیر جماعت اسلامی

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) پنجاب بلدیاتی ایکٹ 2025 کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے کرائے گئے عوامی ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ مجموعی طور پر 23,102 ووٹرز نے حصہ لیا، جن میں سے 22,998 نے ایکٹ کو مسترد کیا جبکہ 124 ووٹ حق میں دیے گئے ۔ ریفرنڈم 15جنوری سے 18جنوری تک جاری رہا۔ آخری روز خواتین نے بھرپور حصہ لیا اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ ضلعی امیر جماعت اسلامی چودھری طارق محمود، صدر یوتھ ونگ چودھری علی وقاص ہنجرا اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔ ووٹرز کے فیصلے نے عوامی رائے کی ترجمانی کی اور بلدیاتی ایکٹ کے خلاف واضح پیغام دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں