مہندی کی تقریب میں فحش مجرا، غریب گرفتار ، بااثر رہا

مہندی کی تقریب میں فحش مجرا، غریب گرفتار ، بااثر رہا

تھانے کے بعد درجنوں گاڑیوں کی لائنیں ،امریکی نوجوانوں کو خصوصی پروٹوکول

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) پولیس تھانہ مترو پر الزام ہے کہ مہندی کی تقریب میں ہونے والے فحش مجرے میں قانون کا دوہرا معیار اپنایا گیا۔ غریب نوجوانوں اور دو ڈانسرز کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا جبکہ بااثر امریکی نوجوانوں کو خصوصی پروٹوکول کے ساتھ چھوڑ دیا گیا۔ رات کو تھانے کے باہر درجنوں فارچونرز گاڑیوں کی لائنیں لگی رہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ دوکوٹہ، لاہور اور دیگر شہروں کے معروف رئیس زادے بھی شامل تھے ۔ والدین و شہری اس اقدام پر سوال اٹھا رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ قانون سب کے لیے یکساں طور پر لاگو کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں