کاشتکاروں کیلئے لیزر لینڈ لیولرز کے حصول کی درخواستیں طلب

کاشتکاروں کیلئے لیزر لینڈ لیولرز کے حصول کی درخواستیں طلب

محکمہ زراعت کی جانب سے 25جنوری تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی) محکمہ زراعت (اصلاحِ آبپاشی) کی جانب سے ضلع وہاڑی کے کاشتکاروں کو مطلع کیا گیا ہے کہ لیزر لینڈ لیولرز کے حصول کے لیے درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 25 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے جبکہ مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔محکمہ زراعت کے مطابق درخواست گزار کے لیے لازم ہے کہ وہ 5 سے 25 ایکڑ زرعی رقبے کا مالک ہو اور اس کے نام ٹریکٹر رجسٹرڈ ہو۔ درخواست فارم دفتر ہذا سے یا محکمہ زراعت کی ویب سائٹ سے حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ درخواست فارم کو 100 روپے مالیت کے اسٹام پیپر پر پرنٹ کروانا ضروری ہوگا۔درخواست کے ساتھ فردِ ملکیت کی مصدقہ کاپی، قومی شناختی کارڈ کی کاپی، ٹریکٹر رجسٹریشن کی کاپی اور پاسپورٹ سائز تصویر لف کرنا لازم ہے ۔ تمام کوائف مکمل کرنے کے بعد درخواست دفتر ہذا یا ڈپٹی ڈائریکٹر اصلاحِ آبپاشی ضلع وہاڑی میں جمع کروائی جا سکتی ہے ۔محکمہ زراعت کے حکام کے مطابق لیزر لینڈ لیولرز کے استعمال سے زمین کی ہمواری بہتر ہوتی ہے ، پانی کی بچت ممکن ہوتی ہے اور فصلوں کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے ۔ کاشتکاروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقررہ شرائط کے مطابق بروقت درخواستیں جمع کروا کر اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں