محکمہ انہار کا انجینئر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

محکمہ انہار کا انجینئر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

طاہر حسین مگسی ایک لاکھ روپے لے رہا تھا ، رشوت کے نوٹ بھی برآمد

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایات پر کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی کی نگرانی میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن وہاڑی منصور احمد خان نے محکمہ انہار کے انجینئر طاہر حسین مگسی کو ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے وقت رشوت کی رقم کے نوٹ بھی برآمد کیے گئے ۔ ملزم نے پانی والے موگے کی مرمت اور نہری پانی کے کھال کی تعمیر کے عوض ٹھیکیدار سے واپس ہونے والی 40 لاکھ روپے کی رقم میں سے ایک لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب اور حکومت پنجاب کے ویژن کے تحت زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل جاری ہے تاکہ ہر سطح پر بدعنوان عناصر کو بے نقاب کیا جا سکے اور عوام کا اعتماد بحال رکھا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں