ڈی پی او کا دینی مدرسہ کا دورہ،امتحانات کی شفافیت کا جائزہ
امتحانی مراکز میں امن و امان، نظم و ضبط، سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)ڈی پی او تصور اقبال نے جامعہ خالد بن ولید کا دورہ کیا جہاں مہتمم مولانا عزیز الرحمن ظفر اور دیگر عہدیداروں نے استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا۔ ڈی پی او نے مدرسے کے اساتذہ و طلبہ سے ملاقات میں کہا کہ دینی مدارس علم و اخلاق کے اہم مراکز ہیں جو معاشرے میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے امتحانی مراکز میں امن و امان، نظم و ضبط اور سکیورٹی کے مؤثر انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔ اساتذہ و طلبہ سے قانون کی پاسداری اور باہمی تعاون کے جذبے کو مضبوط رکھنے کا کہا تاکہ امتحانات خوش اسلوبی سے مکمل ہو سکیں۔